حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس کے دو ملزمین و انڈین مجاہدین کے مبینہ ارکان ضیاء الرحمن عرف وقاض اور تحسین اختر کو تین دن کیلئے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کرے گی ۔ این آئی اے حیدرآباد یونٹ نے دہلی کی خصوصی عدالت میں ٹرانزٹ وارنٹ کیلئے درخواست داخل کی تھی جس پر جج نے ملزمین کو حیدرآباد منتقل کرنے کی اجازت دے دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل وقاض اور اختر کو این آئی اے عہدیدار سخت سیکوریٹی میں نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کرے گی ۔