گجرات انفارمیشن کمیشن کی ریاستی حکومت کو ہدایت
احمد آباد 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات انفارمیشن کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ سریندر نگر ضلع میں 2012 میں تھنگدھ کے مقام پر پولیس فائرنگ میں تین دلت نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے ۔ کمیشن نے ریاستی حکومت کے اس استدلال کو مسترد کردیا کہ اس رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل جاری نہیں کیا جاسکتا ۔ اپنے حکمنامہ میں انفارمیشن کمشنر وی ایس گدھوی نے کہا کہ اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل رپورٹ کی اجرائی سے مراعات شکنی نہیں ہوتی ۔ گدھوی نے حکومت سے کہا کہ وہ رپورٹ جاری کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے اور درخواست گذار کو یہ رپورٹ فراہم کرے ۔ اس سلسلہ میں دلت کارکن کیرت راتھوڑنے پیش کی تھی جو شہر سے کام کرنے والی این جی او نوسرجن ٹرسٹ سے وابستہ ہیں۔ حالانکہ کمیشن نے یہ حکمنامہ 22 اگسٹ کو جاری کیا ہے لیکن کیرت کو یہ رپورٹ 3 ستمبر کو ملی ہے ۔ تین دلت نوجوان 22-23 ستمبر 2012 کی درمیانی رات پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے جب وہ احتجاج کر رہے تھے ۔