دلت طالبہ کیخلاف ذات پات کے الفاظ کا استعمال

مظفرنگر ۔ 25اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش کے مظفر نگر شہر میں ایک دلت طالبہ کے خلاف ذات پات کے الفاظ استعمال کرنے پر ایک ٹیچر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا تھا جب ٹیچر نے مبینہ طورپر ساتویں کلاس کی طالبہ کے خلاف ذات پات کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اُس کی توہین کی تھی اور اُس سے کہا تھا کہ وہ کلاس میں سب سے آخر کی بنچ پر بیٹھ جائے ۔ متاثرہ طالبہ کے والدین نے کہا کہ انھوں نے ٹیچر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ ٹیچر نے اس طرح کا برتاؤ کرنے کی تردید کی ۔