اندور (ایم پی) ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک دلہا ضلع اندور کے ایک گاؤں میں آج پولیس تحفظ کے ساتھ رام مندر کے درشن کئے اور وہاں پوجا کی۔ رام مندر میں دلتوں کے داخلہ پر غیرمعلنہ پابندی پائی جاتی ہے۔ اونچی ذاتوں کے ارکان دلت کمیونٹی بالائس کو موضع اورنگ پورہ کی رام مندر میں داخلہ کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ چنانچہ 22 سالہ اجئے مالویا نے پولیس تحفظ میں شادی کی بارات نکالی اور اسے مندر تک سیکوریٹی فراہم کی گئی۔