دلتوں کے داخلہ پر تنازعہ سے مندر مقفل

سیلم (ٹاملناڈو) ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آدی دراویڈر برادری کے لوگوں کو اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کی جانب سے کل مقرر ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے مبینہ طور پر روک دیئے جانے کے بعد گڑبڑ کے اندیشے سے ریونیو حکام نے اس ضلع کے 21 دیہاتوں میں آج امتناعی احکام نافذ کردیئے اور ایک مندر کو مقفل کردیا۔ پولیس نے کہا کہ سیکشن 144 سی آر پی سی کے تحت کئی دیہاتوں میں امتناعی احکام لاگو کردیئے گئے جن میں تھروملائی گری شامل ہے جہاں لارڈ شیوا کی مندر واقع ہے۔ اس علاقہ میں دلت برادری آدی دراویڈرکی ایک مذہبی تقریب میں ممکنہ شرکت پر تنازعہ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔پولیس کے مطابق عطیے جمع کرتے ہوئے ایک کروڑ کی لاگت پر شیو مندر کی تزئین نو کی گئی ہے۔