کرائیکل ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طویل مدت کے بعد ایک قریبی دیہات میں دلتوں کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ دلت ایک جلوس کی شکل میں پترو مریممن مندر پہنچے تھے جو ایک دیہات میں واقع ہے۔ انہیں پولیس کا تحفظ فراہم کیا گیا تھا کیونکہ ضلع کلکٹر کو اطلاع ملی تھی کہ ان کے جلوس کو روک دیا جائے گا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ دیہاتیوں کے مختلف طبقات میں جلوس میں شرکت کی جن میں تہواروں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔