پھگواڑہ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دلتوں کیخلاف مظالم کے واقعات سے نمٹنے سے متعلق سخت قوانین کو نرم بنائے جانے سے ناخوش پرمیندر بھلرائی نے اپنی ناپسندیدگی کے اظہار کیلئے احتجاج کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے پنجاب کے پھگواڑہ شہر کے سب سے بڑے بس اسٹیشن کے قریب کل شام اپنا شرٹ اتار دیا اور اپنا جوتا اپنے ہی سر پر رکھ کر بطور احتجاج تقریباً ایک گھنٹے تک تنہا کھڑا رہا۔