دلتوں ‘ کاشتکاروں اور سابق فوجیوں کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 5 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلی بار سابق فوجیوں نے دلت تنظیموں اور کُل ہند کسان سبھا سے 9اگست کو این ڈی اے حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے اتحاد کیا ہے ۔ وہ اپنی شکایات کی یکسوئی چاہتے ہیں جو انہیں مرکزی حکومت سے ہیں ۔ سابق فوجیوں کی تحریک ماضی میں بھی ایک عہدہ ایک پنشن کیلئے جدوجہد کرچکی ہے جسے حکومت طویل عرصہ سے نظرانداز کررہی تھی ۔ وزیراعظم مودی نے ایک عہدہ ایک پنشن کا تیقن دیا تھا تاہم اس کی تکمیل احتجاج کے بعد ہی ہوئی ۔