جوہانسبرگ ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) تبت کے روحانی پیشواء دلائی لامہ کے عقیدتمندوں نے اُن کی 80 ویں سالگرہ منائی ۔ دلائی لامہ اس وقت جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ نیوز 24 کے مطابق دلائی لامہ 6جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر دھرم شالہ میں اپنے دیگر جلاوطن ساتھیوں ، ہندوستانیوں اور دیگر بیرونی اہم شخصیتوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے یہ اُمید ظاہر کی کہ وہ مزید 20 برس زندہ رہیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ وہ مذہبی رواداری اور محبت و اخوت کے پیغام کو عام کرنے اپنا مشن جاری رکھیں گے ۔ دھرم شالہ کے تولاکھانگ مندر میں انھوں نے عقیدتمندوں سے خواہش کی کہ وہ اُن کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی موجود رہیںگے ۔