دلائی لامہ کا دورۂ جرمنی، بدھ پرست گروپ کا مظاہرہ

برلن۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بدھ پرستوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ اپنے چار روزہ دورہ پر جرمنی پہنچ گئے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ میں قریب 7 ہزار بدھ پرستوں سے خطاب کرتے ہوئے دلائی لامہ نے امن کی ضرورت پر زور دیا جب کہ شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر بنیاد پرست بدھوں کے ایک گروپ نے دلائی لامہ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دلائی لامہ تبت کے چین میں الحاق کے بعد فرار ہوکر ہندوستانی آگئے تھے اور یہاں جلاوطن تبتی حکومت قائم کرنے کی ان کی زیر قیادت بدھ مت کے پیرو چین سے آزادی اور علیحدہ حکومت تبت کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دلائی لامہ دنیا بھر کے دورے کیا کرتے ہیں، لیکن ان کا مستقل قیام ہندوستان میں ہے۔