دلائی لاما کا 12 فروری کو دورۂ حیدرآباد متوقع

حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) بدھ مذہب کے ممتاز پیشوا دلائی لاما توقع ہے کہ 12 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ تبتی رہنما کے اخلاقی اقدار کے مرکز کا جنوبی ایشیائی کیمپس کا حیدرآباد میں قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کیلئے حیدرآباد کے دورہ پر دلائی لاما آئیں گے۔ اس جنوب ایشیائی کیمپس حیدرآباد میں قیام عمل میں لانے کیلئے تلنگانہ حکومت نے گچی باؤلی کے پاس 5 ایکڑ اراضی الاٹ کی ہے۔ مذکورہ مرکز کی سنگ بنیاد تقریب میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی شرکت بھی متوقع ہے۔