جموں ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے دستور کی دفعہ 35A کے تحفظ کیلئے اپنی پارٹی کی مہم کو سرحدی ضلع راجوڑی تک وسعت دیتے ہوئے آج کہا کہ کسی دستوری دفعہ کی تائید و دفاع کرنا ’’قوم دشمن‘‘ حرکت نہیں ہوسکتی۔ سابق چیف منسٹر نے راجوڑی کے ڈاریال ٹاؤن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دستور کی دفاع کرنا قوم دشمن اقدام نہیں ہوسکتا اور 35A اس دستورکا اٹوٹ حصہ ہے‘‘۔ عمرعبداللہ نے بی جے پی پر سخت تقنید کرتے ہوئے کہا کہ دستور کی دفعہ 35A کو منسوخ کرنے بی جے پی کی درپردہ کوششوں کی مخالفت کرنے والی نیشنل کانفرنس پر وہ کس طرح انگشت نمائی کرسکتی ہے۔
بی جے پی لیڈر کے بیٹے کی ضمانت سے انکار
چندی گڑھ ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ ہریانہ بی جے پی سبھاش بلالہ کے بیٹے وکاس اور اس کے دوست آشیش کمار کی ضمانت عرضی آج یہا ں عدالت نے خارج کردی۔وکاس کو 29 سالہ خاتون کو تنگ کرنے اس کا اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔