دفعہ 35Aکیلئے سب کچھ داؤ پر لگا سکتے ہیں:میرواعظ

سری نگر 3اگست (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ 6 اگست کو اگر سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 35Aکے بارے میں کوئی ایسا فیصلہ آتا ہے جو کشمیری عوام کے مفادات کے منافی ہو یا مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت و ہیئت یا جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کے ردعمل میں ہمہ گیر احتجاجی تحریک چھیڑ دی جائے گی۔