حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈ سٹ کے فارم آن لائن داخل کرنے کی 14مئی آخری تاریخ ہے۔ اس انٹرنس کے سوشیل اسٹڈیز، بیالوجیکل سائنس اور میاتھس کے امیدواروں کیلئے نمونہ پرچہ سے واقفیت اور مشق کیلئے ایک تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) اتوار 17مئی کو 3بجے تا 5بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر حاضر ہوکر پرچہ حاصل کریں۔