پرنسپال سکریٹری ، اسپیشل سکریٹری ، ایڈیشنل سکریٹری کے دفاتر میں بھی ماتحت عملہ کے تقرر کی اجازت
حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے چیف منسٹر اور ان کی پیشی میں مختلف عہدیداروں اور ملازمین کے تقرر کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری حکومت این شیو شنکر نے احکامات جاری کئے۔ چیف منسٹر پیشی میں بہتر کام کاج کے سلسلہ میں اسٹاف کے تقرر کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ احکامات کے مطابق چیف منسٹر کے دفتر میں او ایس ڈی، پرائیویٹ سکریٹریز (2) ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹریز (3) پی اے (2)کے عہدوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ 7ماتحت ملازمین ہوں گے۔ پرنسپال سکریٹری برائے چیف منسٹر کے دفتر کیلئے پرائیویٹ سکریٹریز(2)،ایڈیشنل پی ایس اور پی ایس کی 3جائیدادیں منظور کی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیور سمیت 4ماتحت ملازمین ہوں گے۔ اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر کے دفتر کیلئے اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر کے دفتر میں پرائیویٹ سکریٹریز(2) ایڈیشنل و پرسنل سکریٹریز (3) کے علاوہ 3ماتحت ملازمین کو منظوری دی گئی۔ ایڈیشنل سکریٹری برائے چیف منسٹر کے دفتر میں پرائیویٹ سکریٹریز (2) ایڈیشنل و پرسنل اسسٹنٹ (3) اور چار رکنی ماتحت عملہ منظور کیا گیا۔ اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر ( بی آر ) کے دفتر میں پرائیویٹ سکریٹریز (2) ایڈیشنل سکریٹری و پرسنل اسسٹنٹ (3) اور چار ماتحت عملہ منظور کیا گیا۔چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے دفتر میں پی آر او، ڈیویژنل پی آر او، پرائیویٹ سکریٹری کے علاوہ ایڈیشنل پی ایس پرسنل اسسٹنٹ اور دیگر ماتحت عملے کو منظوری دی گئی۔ اسسٹنٹ سکریٹری برائے چیف منسٹر کے دفتر میں 9 عہدیداروں و ملازمین کی تعیناتی کو منظوری دی گئی۔ ان عہدوں پر فائز عہدیدار و ملازمین اپنے متعلقہ محکمہ میں حاصل ہونے والی تنخواہیں اور الاؤنسیس کے ہی مستحق ہوں گے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر کی پیشی میں ذمہ داریوں کی ادائیگی پر اسپیشل پے ادا کیا جائے گا۔ یہ تمام عہدے چیف منسٹر کی میعاد سے مربوط ہوں گے۔