حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈسٹ 2 جون کو مقرر ہے۔ اس کیلئے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر شریک امتحان امیدوار اہل ہیں۔ فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے۔ ایمسیٹ (انجینئرنگ ؍ میڈیکل) انٹرنس 22 مئی کو رکھا گیا ہے۔ اس کیلئے کوچنگ، ٹسٹ میٹریئل کے ساتھ رہنمائی کی جارہی ہے۔ کوچنگ رجسٹریشن کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر نام درج کرواسکتے ہیں۔
lانٹرمیڈیٹ ایم پی سی، بی پی سی گروپ کے امیدوار کیلئے ایمسیٹ کراش کورس کی کوچنگ 27 مارچ تا 2 مئی تک رکھی گئی ہے جو مہدی پٹنم، چارمینار اور ٹولی چوکی مراکز میں ہوگی۔ کوچنگ کلاس داخلے کیلئے فارم اور رجسٹریشن کیلئے دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 11 تا 5 بجے ربط کریں۔