حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کے پانچ مضامین کے نئے نصاب اور نئے امتحانی اسکیم کے تحت کوسچن بنک ( مشقی سوالات ) کی رسم اجرائی جمعرات 29جنوری شام 4:30 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کے ہاتھوں دفتر ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے۔اس کوسچن بنک کو جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر اساتدہ نے بڑی عرق ریزی سے تیار کیا ہے۔ تقریب رسم اجرائی کے مہمان خصوصی شریمتی جھانسی رانی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر گولکنڈہ آصف نگر، آنی نہرو بابو بہادر پورہ ہیں۔ ایم اے حمید کیریئر گائیڈنس کالم نگار نے تمام طلبہ سے اصل بونافائیڈ پیش کرتے ہوئے اس کتاب کو مفت حاصل کرنے کی اپیل کی۔ ادارہ سیاست کی جانب سے کوسچن بنک تیار کرنے کیلئے اساتذہ کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔ جلسہ کا آغاز قاری مولانا انعام الحق قادری کی قرأت سے ہوگا۔ طلبہ و سرپرست وقت پر شرکت کریں ، محدود نشستیں ہیں۔