دفتر سیاست پر آج ٹیٹ پر لکچر

حیدرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ’’ٹیٹ‘‘ کے امیدواروں کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر گائیڈنس لکچر پروگرام میں مختلف موضوعات پر ماہرین کے لکچرس ہوں گے، جن میں کلیم صدیقی تعلیمی نفسیات محمد محبوب اردو، عبدالریشد ڈائٹ ناگارم طریقہ تدریس اکتساب و بچوں کی نشوونما اور ایم اے حمید امتحانی پرچہ اور کامیابی کی تکنیک پر لکچر دیں گے۔ ڈی ایڈ، بی ایڈ، لینگویج پنڈت امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔