دفتر سیاست پر آج ایمسیٹ اور نیٹ کا گرانڈ ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) ایمسیٹ اور نیٹ کے انٹرنس میں شریک ہونے والے امیدوار کیلئے اتوار 30 اپریل کو گرانڈ ماڈل ٹسٹ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 8:30 تا 11 بجے رکھا گیا ہے۔ ہر طالب علم کو او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کے ساتھ سوالی پرچہ دیا جائے گا۔ پرانے شہر میں یہ امتحان سری چندرا کالج متصل پٹرول پمپ طیبہ چارمینار پر بھی ہوگا۔ منظور احمد نے طلبہ سے شرکت کی اپیل کی۔