دفتر سیاست میں 31 اگست کو مرد حضرات کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : رونامہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز اتوار 31 اگست کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے حجامہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کریں گے اور مریضوں سے فی کپ 50 روپئے کے لحاظ سے کپ کی قیمت لی جائے گی ۔ ایسے مریض جو شوگر کے مریض ہیں ، کمر کے درد ، گھٹنوں کے درد ، گردن کے درد ، موٹاپا ، مردانہ کمزوری ، تھائیرائیڈ ، بی پی ، جلدی امراض میں مبتلا ہو اس کے علاوہ سنت کی روشنی میں عام آدمی بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک فون 040-65699966 پر کرواسکتے ہیں ۔۔
عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم ڈگری پی جی کورسز
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے تحت انڈر گریجویشن سطح پر بی اے ، بی کام اور پی جی سطح پر ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) میں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ ڈگری کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب اور پوسٹ گریجویشن کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔