حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 13 ستمبر ( قمری 17 ) بروز ہفتہ 9 بجے دن تا 2 بجے دن تک مقرر ہے ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اور دیگر لیڈی ڈاکٹرس علاج کریں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ایسے خواتین جو سردرد ، نزلہ ، زکام ، نیند کا کم آنا ، تھائیرائیڈ ، جلد کے امراض ذہنی تناؤ کا شکار امراض نسواں ، کمر کا درد ، جوڑوں کا درد ، گردن کا درد ، موٹاپا ، pcod’s ، الرجی انفرٹیلٹی ( بانچھ پن ) امراض ، جگر ، درد شقیقہ ، عرق النساء میں مبتلا ہوں ۔ وہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر رجسٹرڈ کروائے ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے اور ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔۔