حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( دکن نیوز) : یونٹی آرٹس اسوسی ایشن اور رحیل پبلی کیشنز کے زیر اہتمام ڈرامہ نگار صحافی ہاد رحیل ’’ شنکھ سے اذان تک ‘‘ کا تبصرہ اجلاس جمعہ 28 نومبر ، 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابد روڈ مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین ، الحاج محمد کاظم علی خاں صدر ساوتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس اسوسی ایشن ، پروفیسر خالد سعید مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ عابد صدیقی سابق ڈپٹی ڈائرکٹر دور درشن نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ احمد صدیقی مکیش کنوینر اجلاس نے ادب دوستوں و صحافیوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔