حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نیشنل سائنس فیر اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے سائنس ٹیچرز سائنس فیر مقابلے بروز چہارشنبہ 15 جنوری 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں مقرر ہیں۔ جناب عابد رسول خاں صدر نشین اے پی اقلیتی کمیشن مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر سراج اظہر ( امریکہ ) پروفیسر معین انصاری ( امریکہ ) مہمان اعزازی ہوں گے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔
اس موقع پر پروفیسر ایچ ایس ایچ حنفی ( بیجا پور ) ڈاکٹر نذر ( مدراس ) سائنس فیر کی اہمیت پر اظہار خیال کریں گے ۔ اراکین نیشنل سائنس فیر اکیڈیمی نے تمام ٹیچرز اور طلباء و طالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ ڈاکٹر سمیع اللہ خاں جنرل سکریٹری اور ڈاکٹر سید غوث الدین پروگرام کوآرڈینٹر اور احسان لطیف ، مظفر علی ، بلقیس فردین ، احمد صدیقی مکیش ، عبداللطیف عطیر ، مبشر اعظم ، عبدالرحمن اور ایم اے حمید نے تمام ٹرینڈ ،ان ٹرینڈ ٹیچرس سے وقت پر شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔