دفتر سیاست میں کل جلسہ ’ جہیز کی لعنت این آر آئیز کی نظر میں ‘

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : بزم عثمانیہ جدہ کے زیر اہتمام جلسہ ’ جہیز کی لعنت این آر آئیز کی نظر میں ‘ 20 اگست 5 بجے شام گولڈن جوبلی ہال ، سیاست میں زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست منعقد ہوگا ۔ مقررین میں قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی ، مفتی صادق محی الدین فہیم ، مولانا محمد قاسم صدیقی تسخیر اور پروفیسر مجید بیدار حصہ لیں گے ۔ جناب عارف قریشی صدر بزم اردو ( جدہ ) سعودی عربیہ نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔