حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم سینئیر سٹیزنس کارڈس بروز چہارشنبہ 30 نومبر کو 4 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابدس مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب سید جنید سالک ایر کسٹمس آفیسر ، جناب وی بھاسکر اچاری ایڈیشنل کمشنر یو سی ڈی ، جی ایچ ایم سی اور جناب محمد عبدالستار خان جنرل سکریٹری آسرا بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور جناب احمد صدیقی مکیش ناظم جلسہ ہوں گے ۔ جناب محمد عبدالقدیر نے درخواست گذار سینئیر سٹیزنس سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔