دفتر سیاست میں کل ایمسیٹ کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ کے انجینئرنگ / میڈیسن کے لیے جو امیدوار شریک ہورہے ہیں ان کے لیے سال 2015 کے ماڈل ٹسٹ پیپرس مختلف ماہرین اداروں کے تیار کردہ برائے مشق اور اچھے رینک کے حصول کے لیے اتوار 3 مئی کو دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 11 تا 2 بجے دن رکھا گیا ہے ۔ کوئی بھی طالب علم شریک ہو کر پرچے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔