دفتر سیاست میں کل ایس ایس سی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیاست ایس ایس سی کوئسن بنک انگلش میڈیم کی رسم اجرائی کل چہارشنبہ 29 جنوری شام 4 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں مقرر ہے ۔ جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ریٹائرڈ اور نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ماہر اساتذہ نے جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی اس کو تیار کیا ہے ۔

اس سے نہ صرف کامیابی میں مدد ملے گی بلکہ اچھے GPA کو حاصل کرسکیں گے ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے تمام طلباء وطالبات ، اسکول کے اساتذہ منتظمین ، صدور سے وقت پر شرکت کی خواہش کی ۔ بونافائیڈ ضروری ہوگا اور ایک اسکول کو 50 سے زائد کتب نہیں دئیے جائیں گے ۔۔