دفتر سیاست میں ڈگری اور ایم بی اے امیدواروں کیلئے ملازمتوں کا سمینار

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام میناریٹی طلبہ کو ملازمتوں کے حصولیابی کے ضمن میں ڈگری اور مینجمنٹ کا ایک نہایت معلوماتی سمینار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کل جمعرات 28 مئی شام 4 بجے رکھا گیا ہے۔ پروفیسر شمس الدین اسرار گولڈ میڈلسٹ کا خصوصی لکچر اور سیشن رہے گا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا ایم بی اے امیدوار شریک ہوسکتے ہیں۔ امیدوار اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ حاضر ہوں۔ کنوینر ایم اے حمید ہیں۔