دفتر سیاست میں چہارشنبہ کو ٹیچرس سائنس فیئر

حیدرآباد 12 جنوری (پریس نوٹ) سائنس فیر اکیڈیمی آندھراپردیش کی جانب سے سائنس ٹیچرس سائنس فیر مقابلوں کا بروز چہارشنبہ 15 جنوری 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ٹیچرس سائنس فیر کے پروگرام میں تمام سائنس ٹیچرس، ڈی ایڈ، بی ایڈ، ایم ایڈ کے علاوہ سائنس گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کو مدعو کیا جارہا ہے تاکہ سائنس فیر کی اہمیت اور نوجوان نسل میں اس کو عام کرنے کے لئے معلومات میں اضافہ ہو۔ امریکہ سے ڈاکٹر قاضی سراج اظہر پروفیسر پیتھالوجی کالج آف ہیومن میڈیسن میشیگن اسٹیٹ، پروفیسر معین انصاری صدرنشین بورڈ آف نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی ایوا اسٹیٹ امریکہ، پروفیسر شاہین تاج (بنگلور)، پروفیسر ایچ ایس ایچ حنیفی (الامین میڈیکل کالج بیجاپور) ، ڈاکٹر نذر (مدراس) پروگرام میں شرکت کررہے ہیں

اور مختلف سائنس فیر کے پراجکٹ اور سائنس فیر کی دور حاضر میں اہمیت پر اظہار خیال کریں گے۔ جناب عابد رسول خاں صدرنشین اقلیتی کمیشن آندھراپردیش مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے۔ سائنس فیر اکیڈیمی کے اراکین نے تمام سائنس ٹیچرس اور طلباء و طالبات سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔ اس موقع پر ٹیچرس سائنس فیر مقابلوں میں شرکت کرنے والے ٹیچرس کے پراجکٹ پر اول، دوم، سوم آنے والے ٹیچرس کو کیاش انعام مہمان خصوصی کے ہاتھوں دیا جائے گا۔