دفتر سیاست میں چہارشنبہ اور جمعرات کو ریاضی کی خصوصی تربیت

ماہر ریاضی وی وی این ایس ایس رام کی خدمات ، اسکولی طلبہ شرکت کے اہل
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریسرچ اسکالر مسٹر وی وی این ایس ایس رام کے بموجب ادارہ سیاست اور ایس ریسرچ ایجوکیشنل سسٹمس کے مشترکہ زیر اہتمام اسکولی طلباء میں ریاضی کی مہارت پیدا کرنے کی غرض سے 29 اور 30 اپریل چہارشنبہ اور جمعرات کو صبح 10 تا 5 بجے شام دو روزہ مفت ’ ریاضی سیکھنے کا آسان ذریعہ ‘ سمر کیمپ کا محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ایسے طلباء جنہیں اسکول میں ریاضی میں نمبرات کم آتے ہوں ۔ پڑھنے سے جی چرانے والے طلباء کام نہ کرتے ہوئے کام سے بچ کر ادھر اُدھر گھومنے والے بچے ، والدین کو تکلیف دینے اور ان کی نہ ماننے والے ضدی طلباء کے لیے مذکورہ پروگرام انتہائی فائدہ مند اور کار آمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ 2 روزہ سمر کیمپ میں چھٹویں تا نویں جماعت کے طلباء کو Free Eeasy way to learn Maths کورس کے ذریعہ بخوشی ریاضی سیکھنے کے لیے ایک برج کورس کی حیثیت سے چلایا جارہا ہے ۔ جس کے ذریعہ ہر طالب علم اپنی تعلیمی قابلیت اور ریاضی میں مہارت پیدا کرسکتا ہے ۔ ۔