حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایس یس سی کے بعد کیا کریں ۔ انٹر میڈیٹ کے گروپ کا انتخاب پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز ، آئی ٹی آئی کے ٹیکنیکل کورسز ، وکیشنل اور پروفیشنل کورسز سے متعلق معلومات کے لیے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر اتوار یکم اپریل کو 10-30 بجے کیرئیر کونسلنگ لکچر پروگرام رکھا گیا ہے ۔ مسٹر ایم اے حمید ، خواجہ علی شعیب کے لکچر ہوں گے ۔ اور کونسلنگ کریں گے اور پالی ٹیکنیک ماڈل ٹسٹ کا پرچہ مہیا کیا جائے گا۔۔