دفتر سیاست میں وی آر او ، وی آر اے کا تمثیلی امتحان کوچنگ کلاسیس کا آغاز

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) وی آر اے اور وی آر او کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے 2 فروری کو امتحان مقرر ہے۔ اس کے نمونہ پرچہ سے واقف کروانے اور سابقہ امتحانی پرچہ کے ذریعہ سوال پرچہ کو جان کر مشق کیلئے ایک تمثیلی امتحان اتوار 5 جنوری کو محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر منعقد ہوا جس میں حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے سینکڑوں لڑکے ؍ لڑکیوں نے شرکت کی اور سوال پرچہ حل کیا اور ایم آر جوابی شیٹ بھی فراہم کی گئی تھی۔ ایم اے حمید کرئیر کونسلر سیاست نے امتحان کے طریقہ کار اور عام معلومات، ابتدائی ریاضی اور ذہانت کے سوالات پر مشق کرنے کا عملی مظاہرہ کروایا اس کی کوچنگ کلاسیس کا دفتر سیاست میں آغاز ہورہا ہے۔