حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور اسٹار فزیکل فٹنس سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک روزہ حفظان صحت کیمپ 30 مئی کو 4 بجے دن محبوب حسین جگر ہال میں بصدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کے علاوہ ڈاکٹر غوث الدین سابق مشیر یونانی اور ڈاکٹر حسن عباس رضوی جنرل فزیشین شرکت کریں گے ۔ جناب محمد ابراہیم جیلانی واہلیہ ورزش کے عملی مظاہرے اور علاج بذریعہ تدبیر مختلف امراض کے لیے ، قبض ، بواسیر ، موٹاپہ ، شوگر ، بی پی ، تھائیرائیڈ ، نیند نہ آنا ، گردن اور گھٹنوں کا درد ، ذہنی دباؤ وغیرہ اور اسلامی اصولی زندگی ورزش کی اہمیت پر اہم ٹپس بتائیں گے ۔ جو صرف ملی جذبہ کے تحت کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ استفادہ کریں ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9963142863 پر ربط کریں ۔۔