دفتر سیاست میں مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ28 فروری کو مقرر

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام مرد و خواتین کے حجامہ کیمپ بروز اتوار 28 فروری کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی دیگر یونانی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور بعد تشخیص مرض مریضوں کو بیماری کے حساب سے کپ لگوائے جائیں گے ۔ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے اوقات 8 بجے دن سے 12 بجے دن تک ہی ہوں گے ۔ 12 بجے دن کے بعد آنے والوں کا رجسٹریشن نہیں ہوگا ۔ایسے مریض جو گردن کے درد ، کمر کے درد ، موٹاپا ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ ، جلدی امراض کے علاوہ سنت کی روشنی میں بھی عام لوگ حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مرد حضرات کے رجسٹریشن کے لیے فون نمبر ڈاکٹر مجیب 8297158387 پر ، خواتین ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ 8125249080 پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔