دفتر سیاست میں مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز چہارشنبہ 19 مارچ صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے پوسٹ گریجویشن یونانی ( یم ڈی ) حجامہ پر کیا ہے کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد نذیر ، ڈاکٹر محمد مشتاق ، ڈاکٹر محمد مزمل ، ڈاکٹر ایم اے قدوس ، ڈاکٹر منیر احمد ، ڈاکٹر ندیم ، ڈاکٹر عبدالصمد ، ڈاکٹر کلیم احمد مریضوں کا معائنہ کریں گے اور حجامہ کریں گے ۔ مریضوں سے کپ کے پیسے لیے جائیں گے ۔ فی کپ 50 روپئے ہوں گے ایسے مریض جو گھٹنوں کے درد ، کمر کے درد ، گردن کے درد ، پیٹھ کے درد ، پٹھوں کا اکڑوا ، ڈپریشن ، شوگر کے مریض جن کی شوگر 250 سے کم ہو اس کے علاوہ صحت مند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ رجسٹریشن کے اوقات 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک ہیں ۔ رجسٹریشن فون نمبر 040-65699966 پر کروائیں ۔۔