دفتر سیاست میں غرباء، مساکین میں غذائی اجناس کی تقسیم

فیض عام ٹرسٹ کا دو لاکھ کا خطیر عطیہ، جناب زاہد علی خان کی مخاطبت
حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) ماہ مقدس رمضان میں غریب اور مستحقین کی امداد نیک اعمال میں شامل ہیں۔ ادارہ سیاست کے سیاست ٹیکنالوجیز کو اصحاب خیر کے عطیات موصول ہوئے۔ امسال حال فیض عام ٹرسٹ کے جناب افتخار حسین نے افطار کیلئے ایک لاکھ روپئے اور غذائی اجناس کیلئے ایک لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔ اس طرح دو لاکھ رقم کی امداد کیلئے ادارہ سیاست کے احاطہ میں سیاست ٹیکنالوجیز کے تحت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں شہر کے غریب سلم علاقہ جات کے مستحقین میں 1650 روپئے کا غذائی اجناس کے پیاکٹ تقسیم کئے گئے۔ 100 افراد (مرد و خواتین) کا شہر کے مختلف سلم علاقوں سے مستحقین کا انتخاب کرتے ہوئے ان کو ٹوکن عطا کئے گئے اور انہیں غذائی اجناس کی پیاکٹ کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ یہ پہلا مرحلہ تھا دوسرے مرحلہ کیلئے جن افراد کو ٹوکن عطا کئے گئے انہیں غذائی اجناس دیئے جائیں گے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے اس مستحسن اقدام کیلئے فیض عام ٹرسٹ کے خدمات کی ستائش کی۔ غرباء و مساکین کی اس ماہ میں مالی اعانت زکوٰۃ میں شامل ہے جو اہم فریضہ ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی ایف کے سکریٹری جناب عبدالقدیر موجود تھے۔ جناب زاہد فاروقی سیاست ٹیکنالوجیز نے معاونیت کی اور اس ضمن میں کوئی صاحب خیر عطیات دینے چاہے تو فون نمبر 9848256515 پر ربط پیدا کریں۔