دفتر سیاست میں زندگی کی سچائی اور آپ کی زندگی میں تبدیلی پر کل سمینار

ڈاکٹر باقر حسین قریشی قرآن مجید ، احادیث اور سائنسی حقائق پر مخاطب کریں گے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں 3 جنوری کو دوپہر 3 تا 5 بجے شام کے درمیان ڈاکٹر باقر حسین قریشی ’ زندگی کی سچائی جو آپ کی زندگی میں ایک تبدیلی لائے گا ‘ پر معلوماتی سمینار سے مخاطب کریں گے ۔ یہ سمینار اس دنیا میں آپ کی دور اندیشی ، ہوشیاری میں ایک تبدیلی لائے گا ۔ جس سے آپ زندگی میں کامیابی حاصل کرپائیں گے جس کی آپ کو ہمیشہ تمنا اور خواہش رہتی ہے ۔ اس انفارمیشن سے آپ کی زندگی کی تمام فکروں سے آزادی حاصل ہوگی ۔ یہ پریزنٹیشن قرآن مجید ، حدیث مبارکہ اور سائنسی حقائق پر مبنی رہے گا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ ڈاکٹر باقر حسین قریشی عثمانیہ میڈیکل کالج کے میڈیکل گریجویٹ ہیں ۔ انہوں نے لندن یونیورسٹی یو کے سے کلینکل پیتھالوجی میں ماسٹرس کی ڈگری تکمیل کی ۔ اس کے بعد وہ امریکہ سے سال 1996 میں ڈپلومٹ امریکن بورڈ میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے سعودی عربیہ میں کئی سال تک بحیثیت ڈائرکٹر ٹیکنیکل لیبارٹیز کام کیا ۔ اس کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر ام القراء یونیورسٹی مکہ مکرمہ کے بعد اس کے بعد انہوں نے امریکہ کو منتقل ہوگئے اور اب وہ زیادہ تر اللہ تعالیٰ کی عظمت اور یہاں کے بعد کی زندگی کے بارے میں لوگوں کو بتانے پر اپنی بھر پور توجہ مرکوز کررہے ہیں اور وہ یہ کام ان کے بہترین سائنسی پس منظر کی مدد سے انجام دے رہے ہیں ۔ عامتہ المسلمین سے درخواست ہے کہ وہ اس زرین موقع سے بھر پور استفادہ کریں ۔۔