حیدرآباد۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور سواراج ابھیان امن کمیٹی کے مشترکہ زیراہتمام 9 اگسٹ منگل کو 3 بجے دن محبوب حسین جگر ہال واقع ادارہ سیاست جے این روڈ عابڈس پر ’’جمہوری ہندوستان میں اقلیتوں اور دلتوں پر ظلم و زیادتی خطرناک ‘‘ پر مسٹر رام پنیانی ایک خصوصی لیکچر دیں گے۔ ایڈیٹر ’’سیاست ‘‘ جناب زاہد علی خان اس اجلاس کی صدارت کریں گے شرکت کی عام اجازت رہے گی۔