دفتر سیاست میں دینیات کی کتاب رعایتی قیمت پر دستیاب

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : مکتبہ تعلیم بالغان عصری علوم کے طلباء کی دینی تعلیم میں مصروف ہے ۔ مکتبہ ہذا کی طرف سے دینیات ( رومن اسکرپٹ ) کی کتاب اردو سے نابلند عصری علوم کے طلباء اور بڑی عمر کے مرد و خواتین کے لیے عام فہم انداز میں عربی متن کے ساتھ ترتیب دی گئی ہے جس میں دس عناوین موجود ہیں جیسے پانچ کلمات اسلام ، وضو و غسل کا طریقہ ، اسلامی آداب ، پچاس دینی سوال و جواب ، مکمل نماز یعنی ثنا سے لے کر دعا قنوت مع دعا جنازہ ، 12 قرآنی سورتیں ، نمازوں کی رکعت کی تعداد ، 35 مسنون دعائیں ، تجوید کی اہمیت مع مخارج حروف ، مختصر سیرت النبیؐ ، اصلاحی باتیں اور جمعہ کا خاص درود شریف درج ہیں ۔ اس کتاب کی اصل قیمت 40 روپئے ہے مگر ربیع الاول کے اس ماہ مقدس میں ادارہ سیاست کے تعاون سے یہ کتاب رعایتی قیمت صرف 20 روپئے میں سیاست سیلس کاونٹر ادارہ سیاست عابڈس پر دستیاب ہے ۔۔