دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) اداہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 21 جنوری بروز منگل صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال سیاست عابڈس میں مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ خواتین اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر درج کروائیں۔

حیدرآباد کے ماہر لیڈی ڈاکٹرس ڈاکٹرس یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر حاجرہ بیگم، ڈاکٹر سعدیہ کوثر، ڈاکٹر جبین فاطمہ کے علاوہ دیگر لیڈی ڈاکٹرس مریضوں کا علاج کریں گے۔ مریض کی بیماری کے لحاظ سے کپ کا تعین کریں گے۔ فی کپ 50 روپئے مریض سے لئے جائیں گے۔