دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں تصنیف سیاق و سباق کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : ادیب و صحافی جناب صابر علی سیوانی کی تصنیف ’ سیاق و سباق ‘ کی تقریب رسم اجراء 9 مئی 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز مقرر ہے ۔ کاروان ادب و اردو رائٹرس اینڈ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں کتاب کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔ برصغیر کے عظیم مزاح نگار پدم شری جناب مجتبیٰ حسین صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر مصطفی کمال ، علامہ اعجاز فرخ ، پروفیسر بیگ احساس مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب حمید الظفر کتاب اور مصنف کا تعارف کروائیں گے ۔ جناب عابد صدیقی کنوینر نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب صابر علی سیوانی کے شکریہ پر تقریب کا اختتام ہوگا ۔۔