حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) ایمسیٹ 2015ء تلنگانہ میں 14 مئی کو مقرر ہے اور اس میں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ ایم پی سی گروپ کیلئے انجینئرنگ، بی ای، بی ٹیک اور بی پی سی گروپ کیلئے میڈیکل کورسز ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، وٹرنری سائنس میں بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے دونوں گروپ کے امیدوار اہل ہیں۔ ایمسیٹ کی کراش کوچنگ 24 مارچ تا 12 مئی شہر کے دو مقامات چارمینار ؍ مہدی پٹنم؍ ٹولی چوکی میں ماہر لکچررس کی زیرنگرانی ہوگی۔ ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ رہیں گے اور ٹسٹ میٹریل مہیا کیا جائے گا۔ کوچنگ رجسٹریشن کیلئے 9059486152 پر یا دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر درج کروائیں۔
اردو مسکن میں آج اردو کنونشن اور ایوارڈس تقریب
حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) اردو اکیڈیمی جدہ سعودی عرب اور کانفیڈریشن آف مائناریٹی انسٹی ٹیوشنس کے باہمی اشتراک سے اردو کنونشن ’’انگریزی میڈیم اسکولس میں اردو زبان کے فروغ‘‘ سے 19 مارچ جمعرات کو صبح 9.30 بجے اردو مسکن آڈیٹوریم روبرو چومحلہ پیالیس خلوت روڈ پر مقرر ہے۔ صدارت جناب ایم ایس فاروق صدر کومی کریں گے۔ مہمان خصوصی جناب جمال اللہ قادری اردو صدر اردو اکیڈیمی جدہ سعودی عربیہ ہوں گے۔ اعزازی مہمانان میں جناب شجاعت علی شجیع، ڈپٹی ڈائرکٹر دوردرشن، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر اطہر سلطانہ ہوں گے۔ جناب خلیل الرحمن جنرل سکریٹری کے بموجب اس موقع پر اردو کے 50 اساتذہ اور 50 طلبہ کے ایوارڈس کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے 10 اردو صحیفہ نگاروں کو ایوارڈس عطا کئے جائیں گے۔ کنوینر محمد مستان کے اس مقصدی کنونشن میں شرکت کی اپیل کی۔ سیاست سے جناب سید شہاب الدین ہاشمی، ایم اے حمید دکن ریڈیو، منصف سے طاہر رومانی، رہنمائے دکن کے فاضل حسین پرویز اور ای ٹی وی اردو کے انیس الرحمن کے نام ایوارڈ یافتگان میں شامل ہیں۔