دفتر سیاست میں ایمسیٹ اور نیٹ کا کل ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ انجینئرنگ / فارمیسی اور نیٹ میڈیکل انٹرنس کے امتحانی پرچہ کی اسکیم سے واقفیت ، اچھے نشانات اور رینک کے حصول کے لیے ماڈل ٹسٹ اتوار 25 مارچ کو صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ ایمسیٹ کمپیوٹر پر مبنی CBT ہے اس کا طریقہ بتایا جائے گا اور نیٹ ( میڈیکل ) 180 سوالات کے 720 نشانات ہیں ۔ انٹر بی پی سی اور ایم پی سی امیدوار وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ٹسٹ پیپر اور گائیڈنس مہیا کئے جائیں گے ۔۔