دفتر سیاست میں ایمسٹ کوچنگ

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام تلنگانہ کے دوسرے میڈیکل انٹرنس ایمسٹ کے کراش کورس کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جو 31 مئی کو صبح 8 بجے تا 11 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شروع ہوگی۔ ایمسٹ کے ماہرین لکچررس کلاسیس لیں گے۔ جناب اکبرالدین صدیقی کامیابی کے تکنک کے ساتھ زیادہ نشانات کے حصول پر اور اچھے رینک کا طریقہ بتائیں گے۔ امتحانی پرچے کے مطابق دس ماڈل ٹسٹ بھی ہوں گے۔ انٹر بی پی سی امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔

پرانا شہر کی زبوں حالی پر جلسہ
حیدرآباد 29 مئی (پریس نوٹ) فری پریس ایڈیٹرس فیڈریشن اور انجمن بقاء اُردو کے زیراہتمام 4 جون بروز ہفتہ شام 6 بجے محبوب حسین جگر ہال روزنامہ سیاست دفتر میں ’’پرانے شہر کی زبوں حالی‘‘ کے عنوان پر جلسہ ہوگا۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین کے علاوہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس سلسلہ میں جلسہ کے کنوینر حسن عسکر نے 9849426846 پر ربط کریں۔