حیدرآباد۔ 24 اگست (راست) دفتر سیاست میں 24 اگست کو اُردو کلاس منعقد ہوئی۔ آج ’’روشن راہیں‘‘ سے ایک افسانہ ’’پتھر کا قلعہ‘‘ پڑھایا گیا اُردو رسم الخط کو آسان سے آسان انداز میں کس طرح سیکھا جاسکتا ہے، اس کی مشق کروائی گئی۔ کمسن بچوں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ آئندہ کلاس 31 اگست کو شام 5 تا 8 بجے شب ہوگی۔ ڈاکٹر صبیحہ نسرین شمسی قادری کلاس لیں گی۔