دفتر سیاست میں اُردو کلاسیس سے ہندو مسلم کا خوشگوار استفادہ

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کا دورہ، اساتذہ اور طلبہ سے تبادلہ خیال
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں جاری کلاس آج منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے اچانک اُردو کلاس کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور طلبہ سے تبادلہ خیال کرکے اپنے زرین مشوروں سے نوازا۔ اُردو سیکھنے کے جوش و جذبے کی ستائش کی۔ اُن کی آمد اُستاد اور شاگردوں کی ہمت افزائی کا باعث بنی۔ اُردو کلاس کی خصوصیت میں گنگا جمنی تہذیب کی جھلک صاف دکھائی دے رہی تھی جہاں ہندو مسلم مل کر خوشگوار ماحول میں اُردو سیکھ رہے تھے جہاں رسم الخط بھی سکھانے کے علاوہ ادب کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ عمر و مذہب کی یہاں کوئی قید نہیں۔ ڈاکٹر صبیحہ نسرین شمسی قادری جن کا تعلق صوفیانہ گھرانے سے ہے۔ فیاضی کے ساتھ شمع علم روشن کئے ہوئے ہے۔ آئندہ کلاس 28 ستمبر کو 2 بجے تا 5 بجے منعقد ہوگی۔