دفتر سیاست میں اردو آفیسرس کے تقررات پر رہبری و رہنمائی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ اردو آفیسرس کے گریڈ I اور گریڈ II کے 66 پوسٹ پر تقررات کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے تحت تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے اور اس کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور تقرر ذریعہ تحریری امتحان رہے گا ۔ جو دو حصوں میں آبجکٹیو ٹائپ سوالی پرچہ 75 نشانات اور سبجکٹیو ٹائپ 125 نشانات کا ہوگا ۔ اس کی رہنمائی ، نوٹس ٹسٹ میٹریل کی تیاری کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر انتظام ہے ۔ اہل گریجویٹ امیدوار نام درج رجسٹریشن کروائیں ۔۔

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے
اردو امتحانات کے نتائج و اسناد کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : محمد حبیب الرحمن انچارج کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء امتحانات منعقدہ 28 جنوری 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ 22 مارچ سے تقسیم شروع ہوچکی ہے ۔ حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے صدور و معتمدین اور ذمہ دار اصحاب مرکز کے اسناد اور نتائج دفتر ٹرسٹ روزانہ بہ اوقات صبح 11 تا 5 بجے دفتر ٹرسٹ حاصل کرلیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556160 ۔ 040-24744180 (ext.225) حاصل کریں ۔۔