دفتر سیاست میں اتوار کو رشتوں کا دوبدو پروگرام

معیاری موزوں رشتوں کے انتخاب کی سہولت ، جناب زاہد علی خاں صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں معیاری و موزوں رشتوں کے انتخاب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے والدین و سرپرستوں کا 34 واں خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 10 اگست کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام ، محبوب حسین جگر ہال ، احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈز پر مقرر ہے ۔ جو صرف و صرف انجینئرنگ گریجویٹس اور بی اے ، بی کام ، بی ایس سی لڑکے و لڑکیوں کی حد تک مختص رہے گا ۔ والدین و سرپرستوں کی مسلسل فرمائش اور اصرار پر اس نوعیت کا پروگرام پہلی مرتبہ ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ انجینئرنگ اور دیگر گریجویٹس کے سینکڑوں پیامات ملاحظہ کے لیے اس موقع پر دستیاب رہیں گے ۔ رجسٹریشن کا آغاز دفتر سیاست پر 10 بجے دن سے ہوگا جو 3 بجے دن تک جاری رہے گا ۔ مفت رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ والدین و سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹاس لائیں ۔ دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ اس پروگرام میں کمپوٹرس اور اسکرین کی مدد سے پیامات کی تفصیلات اور لڑکوں و لڑکیوں کے فوٹوز کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ اقبال احمد خاں ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، ایم اے قدیر نائب صدور ، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، میر انور الدین ، شاہد حسین ، عابدہ سلطانہ ، شاہین افروز ، خدیجہ سلطانہ ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، عرشیہ عامرہ ، ضیا الرشید ، زاہد فاروقی نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام سے استفادہ کریں اور باہمی مشاورت سے اپنے لڑکے و لڑکیوں کے پیامات کو قطعیت دیں ۔ مزید تفصیلات محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری فورم سے 9849022290 سے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔