حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اتوار 10 اگست دس بجے دن تا چار بجے شام 34 واں خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے ۔ جس میں صرف بی ای ، بی ٹیک اور پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کے علاوہ بی ایس سی ، بی کام اور بی اے کامیاب مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات دستیاب رہیں گے ۔ والدین اور سرپرستوں کی خواہش اور ان کے مسلسل اصرار پر یہ خصوصی پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ دیگر قابلیت کے پیامات شامل نہیں رہیں گے ۔ تمام والدین اور سرپرست جو انجینئرنگ گریجویٹس یا گریجویٹس لڑکوں اور لڑکیوں کو ترجیح دینا چاہتے ہیں وہ ضرور شرکت فرمائیں اور باہمی مشاورت سے رشتوں کا انتخاب کریں ۔ دفتر ایم ڈی ایف پر مفت رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے علاوہ اتوار 10 اگست کو دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر بھی دس بجے دن سے رجسٹریشن کیا جائے گا ۔ والدین اور سرپرست لڑکوں اور لڑکیوں کے دو عدد بائیو ڈاٹاز اور دو عدد فوٹوز اپنے ہمراہ لائیں ۔ خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام میں کمپیوٹرس پر بھی فوٹوز اور پیامات کی تفصیلات کا مشاہدہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔