حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ایڈ سیٹ 6 جون کو مقرر ہے ۔ اس امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لیے تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) اتوار 24 مئی کو 3 تا 5 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ بی اے ، بی کام امیدواروں کے لیے سوشیل اسٹیڈیز بی ایس سی امیدواروں کے لیے بیالوجیکل سائنس ، اور میاتھس کے لیے رہے گا ۔ امیدواروں کو او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کرواتے ہوئے رہنمائی کی جائے گی ۔ کوئی بھی ڈگری امیدوار جو بی ایڈ انٹرنس کا فارم داخل کیا اس میں شریک ہوسکتا ہے ۔ امیدواروں کو پرچے بھی مہیا کئے جائیں گے ۔۔